دبئی ( شوبز ڈیسک)نئے سال کی پہلی رات، بھارتی کامیڈین کپل شرما نے اپنے بزنس کو مزید فروغ دینے کے لیے کیپس کیفے کی نئی برانچ کا افتتاح کیا، لیکن اس بار انتخاب کینیڈا کے بجائے دبئی ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، کینیڈا میں اپنی پچھلی برانچ پر حملوں کے بعد کپل نے نئی برانچ کسی نئے ملک میں کھولنے کا فیصلہ کیا۔دبئی میں افتتاح کے موقع پر کیفے کا ماحول ان کے مشہور نیٹ فلکس شو کے سیٹ سے متاثر ہے، جہاں مزاح، مہمان نوازی اور دلکش سجاوٹ کا امتزاج دیکھنے کو ملے گا۔ کپل شرما نے اس کیفے کے افتتاح کا اعلان انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کے ذریعے کیا، جس میں دبئی کی شاندار اسکائی لائن کے بعد کیفے کی عمارت دکھائی گئی۔