جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد( ترکیہ خبر)جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں منعقد ہوئی، جہاں جسٹس محمد شفیع صدیقی نے جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز سمیت دیگر اعلیٰ عدالتی حکام نے شرکت کی۔جسٹس منیب اختر، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران قائم مقام چیف جسٹس کے فرائض انجام دیں گے۔