واشنگٹن/تہران( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام لگایا ہے کہ اسرائیلی میڈیا ایران کے بارے میں سنسنی خیز دعوے پھیلا رہا ہے تاکہ امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات کو ناکام بنایا جا سکے۔عراقچی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ "جب بھی مریم ایڈلسن سے وابستہ میڈیا ایران کے بارے میں سنسنی خیز دعوے پھیلاتا ہے، تو ہمیں یہ دیکھنا چاہیے کہ یہ کس کے مفادات کی خدمت کر رہا ہے۔ امریکی صدر بھی ان کی وفاداریوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔"یہ دعویٰ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گذشتہ روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ملاقات کی، تاہم دونوں نے ایران کے حوالے سے کسی حتمی فیصلے کا اعلان نہیں کیا۔عراقچی کے مطابق میڈیا کی یہ حرکت مذاکراتی عمل میں رکاوٹ ڈال سکتی ہے اور کشیدگی بڑھا سکتی ہے۔
اسرائیلی میڈیا مذاکرات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے:ایران کا الزام
1 ماہ قبل