ترکیہ خبر

غزہ میں حملے جاری، 12 فلسطینی شہید

غزہ میں حملے جاری، 12 فلسطینی شہید

غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی افواج کی جانب سے نہتے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے، مختلف کارروائیوں میں 6 پولیس اہلکاروں سمیت 12 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔طبی ذرائع کے مطابق غزہ سٹی میں فضائی حملے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوئے جن میں دو پولیس اہلکار شامل تھے۔ اسی طرح شمالی علاقے بیت لاہیا میں ٹینک گولہ باری سے مزید دو افراد شہید ہوئے۔جنوبی شہر خان یونس میں ہونے والے حملے میں سات افراد جاں بحق ہوئے، جن میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ حملہ ایک شادی ہال کے قریب موجود پولیس گاڑی کو نشانہ بنا کر کیا گیا۔غزہ کی وزارت داخلہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حملوں میں پولیس فورس کو دانستہ طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ علاقے میں جنگ بندی کے باوجود کشیدگی بدستور برقرار ہے۔