بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر حملے کیے ہیں، جن میں وادی برغز، مرتفعات اقلیم التفاح اور حومین الفوقا شامل ہیں۔رپورٹس کے مطابق ریحان اور جنوب کے دیگر علاقوں میں بھی بمباری کی گئی، جس کا ہدف حزب اللہ کے بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنانا تھا۔ اسرائیلی فوج نے کہا کہ یہ حملے حزب اللہ سے متعلق اہداف کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان 27 نومبر 2024 کو طے پانے والے معاہدے کے بعد سے اسرائیلی افواج نے جنوب اور مشرق کے مختلف لبنانی علاقوں میں حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے اہداف پر حملے
1 ماہ قبل