ترکیہ خبر

اسلام آباد مذاکرات، قیادت کا کامیابی کیلئے دوٹوک عزم

اسلام آباد مذاکرات، قیادت کا کامیابی کیلئے دوٹوک عزم

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی اور عسکری قیادت نے جنگ بندی مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اعلیٰ سول اور فوجی حکام نے شرکت کی اور اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، جبکہ اس سلسلے میں اہم فیصلے بھی کیے گئے۔اجلاس میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف دفاعی افواج عاصم منیر، وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر دفاع خواجہ آصف سمیت دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کو ہر صورت کامیاب بنایا جائے گا۔ اس موقع پر بتایا گیا کہ جنگ بندی کے حوالے سے پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے اور امن کے اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔