ترکیہ خبر

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد کا خیرمقدم

اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد کا خیرمقدم

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے پُرامید ہیں۔سماجی رابطے کے ذریعے اپنے پیغام میں اسحاق ڈار نے ایرانی ہم منصب کو خوش آمدید کہا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ دورہ باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنائے گا۔استقبالی موقع پر عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وفد گزشتہ شب اسلام آباد پہنچا، جہاں اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ اپنے قیام کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جن میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن کے لیے جاری سفارتی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔دورہ مکمل کرنے کے بعد عباس عراقچی مسقط اور ماسکو بھی جائیں گے، جبکہ ان کے حالیہ دوروں کا مقصد علاقائی شراکت داروں سے قریبی رابطہ اور مشاورت کو فروغ دینا ہے۔