ترکیہ خبر

اسحاق ڈار کے مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے رابطے، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسحاق ڈار کے مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے رابطے، ایران امریکا مذاکرات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد ( ترکیہ خبر) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ سے ٹیلیفونک رابطے کیے ہیں، جن میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران امریکا مذاکرات پر بات چیت کی گئی۔وزارت خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی گفتگو میں خطے میں جاری سفارتی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ایران و امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔اسی طرح اسحاق ڈار اور کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند کے درمیان بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر کینیڈین وزیر خارجہ نے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہتے ہوئے ایران امریکا مذاکرات میں سہولت کاری کے کردار کی حمایت کا اظہار کیا۔ذرائع کے مطابق ان رابطوں کا مقصد خطے میں جاری کشیدگی کے تناظر میں سفارتی ہم آہنگی کو فروغ دینا اور مذاکراتی عمل کو مثبت سمت میں آگے بڑھانا ہے۔