ایرانی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں:جرمنی کا ایران پر سخت وار

2 ماہ قبل
ایرانی حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں:جرمنی کا ایران پر سخت وار

جرمنی( مانیٹرنگ ڈیسک)جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز نے کہا ہے کہ ایرانی حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں کیونکہ وہ اپنے ہی عوام کے خلاف تشدد اور دہشت کے ذریعے اقتدار قائم رکھے ہوئے ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مرز نے رومانیہ کے وزیرِاعظم الیے بولوژان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ ایران کے موجودہ حکومتی نظام کے پاس حکمرانی کا کوئی اخلاقی یا سیاسی جواز باقی نہیں رہا۔چانسلر نے زور دیا کہ جب کوئی نظام صرف طاقت اور ظلم کے ذریعے قائم رہ سکتا ہے تو وہ حقیقتاً اپنے اختتام کے قریب ہے۔ ان کے بقول ایران میں جاری مظاہرے چند ہفتوں میں نظام کی تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں کیونکہ عوام کی حمایت موجودہ حکومت کو حاصل نہیں ہے۔یاد رہے کہ دسمبر 2025 کے آخر میں شروع ہونے والے ملک گیر احتجاج میں ایران میں تین ہزار سے زائد مظاہرین ہلاک اور پانچ ہزار سے زائد افراد گرفتار ہو چکے ہیں۔