کویت میں ایرانی حملے کے بعد امریکی فوجی دفاعی نظام کی خامیاں بے نقاب

کویت میں ایرانی حملے کے بعد امریکی فوجی دفاعی نظام کی خامیاں بے نقاب

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی فوج کی دفاعی تیاریوں اور حفاظتی انتظامات میں سنگین کوتاہیوں کا انکشاف سامنے آیا ہے، جہاں کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے محفوظ رہنے والے امریکی فوج کے میجر اسٹیفن ریمزباٹم نے فوجی اڈے پر ناقص سکیورٹی انتظامات کی نشاندہی کی ہے۔میجر اسٹیفن ریمزباٹم نے بتایا کہ ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی سے متعلق پیشگی اطلاعات موجود ہونے کے باوجود فوجی اڈے پر اہلکاروں کے تحفظ کے لیے ضروری اقدامات نہیں کیے گئے تھے۔امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام ’60 منٹس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ یکم مارچ کو کویت کے پورٹ شعیبہ فوجی اڈے پر ایرانی ڈرون حملے کے نتیجے میں 6 امریکی فوجی ہلاک ہوئے تھے۔ ان کے مطابق اڈے پر فضائی حملوں سے محفوظ رہنے کے لیے مضبوط پناہ گاہیں، ڈرون مار گرانے کا دفاعی نظام اور ضروری طبی سہولتیں بھی دستیاب نہیں تھیں۔میجر کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس ادارے پہلے ہی اس فوجی اڈے کو ایران کے ممکنہ نشانے کے طور پر شناخت کرچکے تھے، تاہم یقین دہانی کے باوجود وہاں ڈرون حملوں سے بچاؤ کا دفاعی نظام فراہم نہیں کیا گیا، جس سے فوجی اہلکاروں کی سلامتی کے انتظامات پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.