جینسن ہوانگ کی واپسی کیلئے مہم تیز، ایک لاکھ 80 ہزار افراد کے دستخط
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا کے سابق سربراہ جینسن ہوانگ کو عہدے سے ہٹائے جانے کے محض 4 روز بعد دوبارہ کمپنی کی قیادت سونپنے کے لیے بھرپور مہم شروع کردی گئی ہے۔ان کی واپسی کے مطالبے پر جاری آن لائن درخواست پر ایک لاکھ 80 ہزار سے زائد افراد دستخط کرچکے ہیں، جبکہ ایلون مسک سمیت ٹیکنالوجی کی معروف شخصیات نے بھی جینسن ہوانگ کو دوبارہ چیف ایگزیکٹو آفیسر مقرر کرنے کی حمایت کی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہوانگ کی دوبارہ کمپنی کے سربراہ کے طور پر تقرری پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ جینسن ہوانگ چین سے روابط رکھنے والی ایک خاتون سے متعلق الزامات سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے، جن کی تحقیقات کا عمل جاری ہے۔دوسری جانب کمپنی کے بورڈ کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال جینسن ہوانگ کو دوبارہ قیادت سونپنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔