ترکیہ مسلسل ساتویں مرتبہ اقوام متحدہ کے ٹیلی کمیونیکیشن کونسل کا رکن منتخب

ترکیہ مسلسل ساتویں مرتبہ اقوام متحدہ کے ٹیلی کمیونیکیشن کونسل کا رکن منتخب

استنبول (ترکیہ خبر) ترکیہ کو اقوام متحدہ کے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی کونسل کا مسلسل ساتویں مرتبہ رکن منتخب کرلیا گیا ہے، جسے عالمی برادری کے اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ترکیہ کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز جاری بیان میں تصدیق کی کہ قطر میں ہونے والے کونسل کے انتخابات میں ترکیہ نے ایک بار پھر کامیابی حاصل کرتے ہوئے نئی مدت کے لیے اپنی نشست برقرار رکھی ہے۔واضح رہے کہ بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین اقوام متحدہ کا خصوصی ادارہ ہے، جو معلومات و مواصلاتی ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں میں عالمی سطح پر کام کرتا ہے۔ترک وزارت خارجہ کے مطابق یہ کامیابی سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ترکیہ پر عالمی اعتماد کی واضح توثیق ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ترکیہ عالمی ڈیجیٹل حکمت عملی کی تشکیل اور اس شعبے میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے اپنا مؤثر کردار جاری رکھے گا۔


© 2026 ترکیہ خبر. تمام حقوق محفوظ ہیں. ٹوگیدر میڈیا کی پیشکش.