آذربائیجان کی پارلیمنٹ کا اجلاس، 2027 کے بجٹ سمیت 11 امور زیر غور
باکو (ترکیہ خبر) آذربائیجان کی قومی اسمبلی کا باقاعدہ اجلاس 17 نومبر کو منعقد ہوا، جس میں حکومتی ارکان نے بھی شرکت کی۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق اجلاس کے ایجنڈے میں مجموعی طور پر 11 معاملات شامل کیے گئے ہیں، جن میں سے 8 کا تعلق 2027 کے قومی بجٹ کے مجوزہ مسودے اور بجٹ پیکج میں شامل دیگر دستاویزات سے ہے۔اجلاس میں ان اہم مالیاتی امور پر غور کیا جا رہا ہے، جو آئندہ سال کے سرکاری اخراجات اور بجٹ کی منظوری کے عمل سے متعلق ہیں۔