ترکیے خبر

ایران جھکے گا نہیں، دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، امیر حاتمی

ایران جھکے گا نہیں، دشمنوں کے عزائم ناکام بنائیں گے، امیر حاتمی

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی فوج کے سربراہ میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ دشمنوں کی یہ خواہش کبھی پوری نہیں ہوگی کہ ایران ان کے سامنے ہتھیار ڈال دے۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہائیوں سے جاری بیرونی دباؤ اور حملوں کے باوجود ایرانی عوام کا عزم مضبوط ہے اور اسے کمزور نہیں کیا جا سکا۔ان کا کہنا تھا کہ دشمنوں نے یہ غلط اندازہ لگایا کہ قیادت کو نشانہ بنانے سے ملک کمزور ہو جائے گا، تاہم ایران نے ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا کہ جب ایرانی سفارتی حکام مذاکرات میں مصروف تھے تو اسی دوران ملک کو جارحیت کا سامنا کرنا پڑا، لیکن حکام کی مؤثر حکمت عملی کے باعث جنگ کے دوران کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوا۔انہوں نے بحری ناکہ بندی کو کھلی جارحیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران دشمنوں کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک اور قوم کے لیے قربانی دینے والوں کی کوئی کمی نہیں اور ایران ہرگز جھکنے والا نہیں۔