تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے پیشِ نظر ایرانی سپاہ پاسداران انقلاب نے سخت موقف اختیار کیا ہے اور دھمکی دی ہے کہ اگر امریکہ نے ایران کی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیوں پر عمل کیا تو آبنائے ہرمز کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔سپاہ پاسداران نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایرانی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنانے کی دھمکیاں عملی جامہ پہنیں تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ایران کی اس مسلح تنظیم نے واضح کیا کہ کسی بھی حملے کی صورت میں وہ ان ملکوں میں توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنائے گی جہاں امریکی اڈے موجود ہیں، اور جن کمپنیوں میں امریکی حصص ہیں، ان کی توانائی کی تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کیا جائے گا۔پاسداران انقلاب نے یہ باور کرایا کہ ایران اپنی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا اور کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا۔
امریکہ نے ایرانی توانائی کی تنصیبات کو نشانہ بنا یا تو بھرپور جواب دیا جائے گا: ایران
2 ہفتے قبل