ایران کشیدگی، انیس پاکستانی طالب علم وطن پہنچیں گے

1 ماہ قبل
ایران کشیدگی، انیس پاکستانی طالب علم وطن پہنچیں گے

کوئٹہ(ترکیہ خبر) ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ایران میں زیر تعلیم انیس پاکستانی طالب علم وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ طلبہ سرحدی شہر تفتان کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔ڈپٹی کمشنر چاغی نے بتایا کہ تمام طالب علم اس وقت پاکستان ہاؤس تفتان میں محفوظ اور خیریت سے موجود ہیں۔ واپس آنے والے طلبہ ایران کے شہر زاہدان کے طبی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم تھے۔ تہران سے آنے والے انیس طلبہ میں بارہ طالبات بھی شامل ہیں۔انتظامیہ کے مطابق بارہ طلبہ کا تعلق پنجاب جبکہ سات کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے۔ تمام طلبہ کو ضروری کارروائی مکمل ہونے کے بعد کوئٹہ منتقل کیا جائے گا، جہاں سے انہیں ان کے آبائی گھروں کو روانہ کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ سرحدی صورتحال کے پیش نظر دیگر پاکستانی طلبہ کی واپسی کے حوالے سے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ انہیں بحفاظت وطن لایا جا سکے۔