تہران( مانیٹرنگ ڈیسک)ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے مذاکرات کے لیے امریکی شرائط کو مسترد کر دیا ہے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی میں توسیع کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کی اعلیٰ قیادت، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی درخواست پر ایران پر حملے روک دیے گئے ہیں۔صدر ٹرمپ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایرانی قیادت کی متفقہ تجاویز سامنے آنے تک حملے مؤخر رکھے جائیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک مذاکراتی عمل مکمل نہیں ہو جاتا اور ایران کی جانب سے کوئی حتمی تجویز پیش نہیں کی جاتی۔امریکی صدر کے مطابق صورتحال اس وقت تک جوں کی توں رہے گی جب تک فریقین بات چیت کے ذریعے کسی نتیجے تک نہیں پہنچ جاتے۔
ایران نے امریکی شرائط مسترد کر دیں، جنگ بندی میں کشیدگی برقرار ہے: ایرانی میڈیا
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں