ترکیے خبر

ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار، اسلام آباد میں پیش رفت کا امکان

ایران مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار، اسلام آباد میں پیش رفت کا امکان

تہران ( مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے پاکستان میں امریکا کے ساتھ مذاکرات کے دوسرے مرحلے کیلئے آمادگی ظاہر کر دی ہے، جس سے سفارتی سطح پر نئی پیش رفت کی امید پیدا ہو گئی ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والے پہلے دور کے بعد ایرانی پارلیمان کے اسپیکر اور وزیر خارجہ نے ایک بار پھر مذاکرات شروع کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے وقت اور تاریخ کے حوالے سے تاحال کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم سفارتی حلقوں میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ایرانی حکام ایک تکنیکی وفد کے ہمراہ امریکی نمائندوں سے ملاقات کے لیے تیار ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کو کم کیا جا سکے اور معاملات کو بہتری کی جانب لے جایا جا سکے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہ مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو خطے میں کشیدگی میں کمی اور استحکام کے امکانات روشن ہو سکتے ہیں۔