سیف الاسلام قذافی کے واقعے کی تحقیقات تاحال جاری

2 ماہ قبل
سیف الاسلام قذافی کے واقعے کی تحقیقات تاحال جاری

طرابلس( مانیٹرنگ ڈیسک)قذافی خاندان کے قریبی ذرائع نے العربیہ/الحدث کو بتایا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے محرکات جاننے کے لیے سرکاری تحقیقات تاحال جاری ہیں۔ تاہم ابھی تک ان کی لاش کو زنتان شہر سے منتقل کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ان کی میت کی حوالگی اور پوسٹ مارٹم کروانے کے مطالبات بھی سامنے آ رہے ہیں۔قذافی خاندان کے ذرائع کے مطابق، سیف الاسلام نے واقعے سے قبل حملہ آوروں کا ذاتی طور پر مقابلہ کیا۔ اسی دوران ان کے بیٹے بھی زخمی ہوئے ہیں، تاہم ان کے زخموں کی نوعیت یا صحت کی صورتحال کے بارے میں ابھی کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئیں، کیونکہ حملے میں ملوث اصل گروہ کے بارے میں تاحال ابہام پایا جاتا ہے۔