لندن میں بھارتی ہندو اور خالصتانی سکھ مظاہرین آمنے سامنے، پولیس کی مداخلت

3 ماہ قبل
لندن میں بھارتی ہندو اور خالصتانی سکھ مظاہرین آمنے سامنے، پولیس کی مداخلت

لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) لندن میں بنگلہ دیشی سفارتخانے کے باہر بھارتی ہندو مظاہرین اور خالصتانی سکھ گروپ کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہو گئی، جس کے بعد جھڑپیں شروع ہو گئیں اور برطانوی پولیس کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی۔بھارتی ہندو مظاہرین بنگلہ دیش میں ایک ہندو شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، تاہم مظاہرہ اس وقت متنازعہ ہو گیا جب خالصتانی سکھ بنگلہ دیش کی حمایت میں خالصتان کے پرچم لہراتے ہوئے پہنچ گئے۔عینی شاہدین کے مطابق دونوں گروپوں کے درمیان شدید نعرے بازی اور ہاتھا پائی ہوئی۔ پولیس نے فوری طور پر مداخلت کرتے ہوئے دونوں گروپوں کو الگ کر دیا اور بنگلہ دیشی سفارتخانے کے گرد حفاظتی حصار قائم کر دیا تاکہ مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔اس دوران خالصتانی سکھوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف نعرے لگائے، جن میں ہادی کو کس نے قتل کیا؟ مودی، مودی، بھارت اور شہید نجار کو کس نے قتل کیا مودی، مودی، بھارت شامل تھے، جس سے مظاہرہ شدید مودی مخالف رنگ اختیار کر گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پایا جا چکا ہے اور سفارتخانے کے گرد اضافی حفاظتی اقدامات جاری ہیں۔