بھارتی کرکٹرزا نے جنوبی افریقا کے کپتان سے معافی مانگ لی

3 ماہ قبل
بھارتی کرکٹرزا نے جنوبی افریقا کے کپتان سے معافی مانگ لی

لاہور( سپورٹس ڈیسک) ٹیسٹ سیریز کے دوران جنوبی افریقا کے کپتان ٹیمبا باووما کے بارے میں نامناسب جملے کہنے کے معاملے پر بھارتی کرکٹرز جسپریت بمرا اور رشبھ پنت نے معافی پیش کر دی ہے۔واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر شدید ہلچل دیکھنے میں آئی، تاہم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بھارتی کھلاڑیوں کے خلاف کوئی تادیبی کارروائی نہیں کی۔ٹیمبا باووما نے بتایا کہ انہیں اندازہ تھا کہ بھارتی کھلاڑیوں نے اپنی زبان میں ان کے بارے میں کچھ کہا تھا، تاہم بعد میں دو سینئر کھلاڑی ان کے پاس آئے اور انہوں نے معذرت کی۔باووما کے مطابق، جب ان سے معافی مانگی گئی تو اس وقت انہیں مکمل طور پر علم نہیں تھا کہ اصل معاملہ کیا ہے، جس پر بعد میں انہوں نے اپنی ٹیم کے میڈیا مینیجر سے تصدیق کی۔یہ معاملہ کرکٹ حلقوں میں خاصا زیر بحث رہا اور اب کھلاڑیوں کی جانب سے معافی کے بعد معاملہ ختم ہونے کی جانب گامزن ہے۔