تل ابیب( مانیٹرنگ ڈیسک)کرسمس کے موقع پر اسرائیلی پولیس اور یہودی آباد کاروں نے فلسطینی مسیحی برادری کے خلاف متعدد کارروائیاں کیں اور ان پر تشدد کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پولیس نے حیفہ اور مغربی کنارے کے شہر بیت لحم میں کرسمس منانے والے افراد پر بہیمانہ تشدد کیا اور کئی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار سانتا کلاز کے لباس میں ملبوس شہریوں کو زبردستی گرفتار کر رہے ہیں۔مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں نے کرسمس ٹری کو آگ لگا دی، جبکہ اسرائیلی پولیس نے حیفہ میں اچانک موسیقی ہال میں داخل ہو کر کرسمس کی تقریب روک دی اور وہاں موجود سامان ضبط کر لیا۔اس کے باوجود مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی مسیحی برادری نے پابندیوں کے باوجود کرسمس کی تقریبات جاری رکھیں۔ بیت اللحم میں 25 دسمبر کی تقریبات غزہ پر جنگ کے آغاز کے بعد پہلی مرتبہ منعقد ہوئیں، جس میں شہریوں نے پرامن انداز میں جشن منایا۔
کرسمس کے موقع پر فلسطینی مسیحیوں پر تشدد اور کارروائیاں کے واقعات سامنے آ گئے
3 ماہ قبل