عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل، بینائی تسلی بخش قرار

2 ہفتے قبل
عمران خان کی آنکھ کا تیسرا پروسیس مکمل، بینائی تسلی بخش قرار

اسلام آباد( ترکیہ خبر) بانی عمران خان کی آنکھ کا پمز ہسپتال میں تیسرا پروسیس مکمل کر لیا گیا، اور ہسپتال انتظامیہ نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔پمز ہسپتال کے مطابق عمران خان کو ان کی رضامندی سے ہسپتال لایا گیا جہاں انہیں تیسرا اینٹی وی جے ایف انجیکشن دیا گیا۔ انتظامیہ نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر میں تمام احتیاطی تدابیر اور پروٹوکولز پر عمل کیا گیا۔پروسيس کے بعد عمران خان کو ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا اور میڈیکل بورڈ نے ان کی بینائی کو تسلی بخش قرار دیا۔