آئی ایم ایف وفد پاکستان دورے پر، ایف بی آر کی کارکردگی سب سے بڑا چیلنج

6 دن قبل
آئی ایم ایف وفد پاکستان دورے پر، ایف بی آر کی کارکردگی سب سے بڑا چیلنج

اسلام آباد( ترکیہ خبر) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے وفد کے پاکستان آنے کا امکان اگلے ماہ ہے، جہاں وہ بجٹ 2026-27 کی تیاری اور ملک کے اہم معاشی اہداف پر تفصیلی مذاکرات کریں گے۔ذرائع کے مطابق سب سے بڑا چیلنج فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر کی کمزور کارکردگی ہے، کیونکہ ٹیکس اہداف بار بار پورے نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے بارے میں تشویش برقرار ہے۔ آئی ایم ایف وفد ٹیکس نیٹ بڑھانے، ریونیو میں اضافہ اور ڈیجیٹل ٹیکس نظام اور انوائسنگ کے لازمی نفاذ پر زور دے گا تاکہ ٹیکس وصولیوں میں بہتری آئے۔اس کے علاوہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات، گردشی قرضہ کم کرنے کی حکمت عملی اور بجلی و گیس کے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت متوقع ہے۔ نجکاری پروگرام، سرکاری اداروں کی اصلاحات، گورننس، شفافیت اور کرپشن کے خلاف اقدامات کے معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آئندہ ریویو میں کارکردگی کی بنیاد پر آئی ایم ایف کی جانب سے نئی قسط کے اجرا کا فیصلہ کیا جائے گا، جبکہ اہداف پورے نہ ہونے کی صورت میں مزید شرائط عائد ہونے کا امکان بھی موجود ہے۔