قومی قالین عجائب گھر میں ہنگرین فنکارہ کی نمائش

1 ماہ قبل
قومی قالین عجائب گھر میں ہنگرین فنکارہ کی نمائش

آذر بائیجان( شوبز ڈیسک)آذر بائیجان نیشنل کار پٹ ٹ میوزیم میں ممتاز ہنگرین فنکارہ زوزسا پیریلی کی پہلی انفرادی نمائش کا افتتاح کر دیا گیا۔ یہ نمائش باکو میں ان کی فن پاروں کی پہلی پیشکش ہے۔آذربائیجان میں ہنگری کے سفیرنے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش کے لیے ہنگری حکومت کے نمائندے اور دیگر معزز مہمان بھی باکو آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر فخر ہے کہ یہ ثقافتی منصوبہ ایسے ادارے میں منعقد ہو رہا ہے جہاں آذربائیجان کے تاریخی اور قیمتی ثقافتی نوادرات محفوظ ہیں۔