ہالی ووڈ جوڑا میل گبسن اور روزالینڈ ر کی علیحدگی کو ایک سال مکمل

3 ماہ قبل
ہالی ووڈ جوڑا میل گبسن اور روزالینڈ ر کی علیحدگی کو ایک سال مکمل

کیلیفورنیا( شوبز ڈیسک) ہالی ووڈ کے معروف اداکار میل گبسن اور ان کی دیرینہ ساتھی روزالینڈ راس نے اپنی علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں تقریبا ایک سال قبل خاموشی سے الگ ہو چکے تھے۔69 سالہ میل گبسن اور 35 سالہ روزالینڈ راس کا ایک 8 سالہ بیٹا بھی ہے، جس کی پرورش دونوں مشترکہ طور پر جاری رکھیں گے۔ سابق جوڑے نے پیپلز میگزین کو بتایا کہ اگرچہ یہ فیصلہ ان کے لیے مشکل اور افسوسناک ہے، لیکن وہ اپنے بیٹے کی پرورش میں بہترین والدین بننے کے لیے پرعزم ہیں۔واضح رہے کہ میل گبسن نے اس سے قبل رابن ڈینس مور سے شادی کی تھی، جو 26 سال جاری رہنے کے بعد 2006 میں ختم ہو گئی تھی۔یہ علیحدگی ہالی ووڈ میں ان کے ذاتی تعلقات کے حوالے سے نمایاں خبروں میں شامل ہو گئی ہے اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔