یوکرین، روس اور امریکا کے درمیان پہلا تاریخی سہ فریقی اجلاس

2 ماہ قبل
یوکرین، روس اور امریکا کے درمیان پہلا تاریخی سہ فریقی اجلاس

کیف( مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی نے اعلان کیا ہے کہ روس، یوکرین اور امریکا کے حکام کے درمیان پہلی بار سہ فریقی مذاکرات جمعہ اور ہفتہ کو متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی میں ہوں گے۔زیلنسکی کے مطابق مذاکرات میں یوکرین کے لیے سیکیورٹی ضمانتوں اور جنگ کے بعد معاشی بحالی کے معاہدے پر بات چیت کی جائے گی، جنہیں کیف کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کے تحت حتمی شکل دی گئی ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کو مثبت قرار دیا لیکن جنگ کے خاتمے کی کوششوں کو جاری عمل قرار دیا۔ روس کی جانب سے ابھی تک اس سہ فریقی اجلاس پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔