ترکیہ خبر

حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر ایف پی وی ڈرون حملے کا دعویٰ، ویڈیو جاری

حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوجی ٹھکانے پر ایف پی وی ڈرون حملے کا دعویٰ، ویڈیو جاری

بیروت( مانیٹرنگ ڈیسک)حزب اللہ نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے ایک مبینہ ٹھکانے پر ایف پی وی ڈرون کے ذریعے حملے کی ویڈیو جاری کی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی جنوبی لبنان کے سرحدی علاقے میں کی گئی، جہاں گزشتہ کئی ماہ سے اسرائیلی افواج اور حزب اللہ کے درمیان وقفے وقفے سے جھڑپیں جاری ہیں۔جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جدید ایف پی وی ڈرون نے سرحدی علاقے میں پرواز کرتے ہوئے مبینہ طور پر اسرائیلی فوجی گاڑی کے قریب پہنچ کر کارروائی کی، جہاں اہلکار انخلا کی کوشش کر رہے تھے۔حزب اللہ کے مطابق ڈرون نے وہاں موجود فوجیوں کو نشانہ بنایا۔ اس سے قبل بھی ایسے ہی ایک واقعے میں ہیلی کاپٹر پر سوار اسرائیلی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔اسرائیلی حکام کی جانب سے اس تازہ دعوے پر فوری طور پر کوئی تفصیلی ردعمل سامنے نہیں آیا۔