لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت کو خدشہ ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مستقبل قریب میں مسئلہ کشمیر کو بھی غزہ بورڈ آف پیس میں شامل کر سکتے ہیں۔غزہ بورڈ آف پیس اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور عبوری حکومت کی نگرانی کے لیے قائم کیا گیا ہے، جس میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 59 ممالک شامل ہیں۔ بھارت کو ڈیووس میں دعوت دی گئی تھی لیکن نریندر مودی شریک نہیں ہوئے۔بھارت کے سابق سفیر اکبر الدین اور رنجیت رائے کا کہنا ہے کہ بورڈ میں شامل ہونا بھارت کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے، کیونکہ اس کے فیصلے مغربی ایشیا میں استحکام اور بھارت کے عالمی تعلقات پر اثر ڈال سکتے ہیں، اور ٹرمپ کی صدارت میں انصاف کی توقع رکھنا مشکل ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت کی قیادت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بورڈ میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے فیصلے کے اثرات وسیع ہوں گے، چاہے وہ قبول کرے یا رد کرے۔
ٹرمپ کشمیر بورڈ آف پیس میں شامل کر سکتا ہے:بھارت کو خدشہ
2 ماہ قبل