پنجاب اسمبلی: 41 ارکان کی رکنیت بحال، 9 معطل

2 ماہ قبل
پنجاب اسمبلی: 41 ارکان کی رکنیت بحال، 9 معطل

لاہور(ترکیہ خبر) پنجاب اسمبلی میں 41 ارکان کی رکنیت بحال کر دی گئی، جبکہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ذرائع کے مطابق معطل ارکان آج ہونے والے اجلاس میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ 50 ارکان میں سے 41 نے اپنے گوشوارے جمع کرائے، جبکہ 9 ارکان نے تاحال جمع نہیں کرائے، جس کے باعث ان کی رکنیت معطل رکھی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کی فہرست سکیورٹی عملے کو فراہم کر دی تاکہ اجلاس کے دوران قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے۔