سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کی بڑی تعدادگرفتار

2 ماہ قبل
سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کی بڑی تعدادگرفتار

ریاض( مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور گزشتہ ایک ہفتے میں مزید 18 ہزار افراد کو گرفتار کیا گیا۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مختلف شہروں میں تفتیشی کارروائیوں کے دوران 11 ہزار 442 افراد کو اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا۔سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر 1 ہزار 762 غیرقانونی تارکین بھی گرفتار ہوئے، جن میں 46 فیصد یمنی، 53 فیصد ایتھوپین اور باقی دیگر ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔