ایران کی امریکہ کو دھمکی، فوجی حملے کی وارننگ

2 ماہ قبل
ایران کی امریکہ کو دھمکی، فوجی حملے کی وارننگ

 تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران نے واشنگٹن کو براہ راست خبردار کرتے ہوئے تہران کے ایک مرکزی چوک میں نئی دیوار گیر تصویر کی نقاب کشائی کی ہے، جس میں امریکی حملے سے بچنے کا پیغام دیا گیا ہے۔تصویر میں تباہ شدہ طیارے اور نعرہ درج ہے: "جو ہوا بوئے گا وہ طوفان کاٹے گا"۔ایران کی پارلیمنٹ کے قومی سکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا کہ اگر امریکہ نے کوئی غلطی کی تو اس کے فوجی اپنے خاندانوں کے پاس تابوتوں میں واپس جائیں گے۔ انہوں نے اپنی ٹویٹ میں امریکی فوجی تابوتوں کی تصویر بھی شامل کی۔کمیٹی کے رکن سالار ولایت مدار نے خبردار کیا کہ فوجی جنگ کسی بھی لمحے شروع ہو سکتی ہے اور ایران بدترین صورتحال کے لیے تیار ہے۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکی طیارہ بردار جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن اور تین بحری جہاز خطے میں پہنچ چکے ہیں۔