غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ کتائب القسام کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ قیدیوں اور اسرائیلی لاشوں کے معاملے میں تمام ذمہ داریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ترجمان نے بتایا کہ غزہ میں موجود آخری اسرائیلی لاش کے بارے میں تمام معلومات ثالثوں کو فراہم کر دی گئی ہیں، اور اسرائیلی افواج ان معلومات کی بنیاد پر تلاشی کارروائیاں کر رہی ہیں۔انہوں نے زور دیا کہ کتائب القسام قیدیوں اور لاشوں کے حوالے کے عمل کو مکمل طور پر شفاف انداز میں انجام دے چکی ہے اور فلسطینی عوام کے مفاد میں مزید تاخیر کا کوئی مقصد نہیں۔بیان میں کہا گیا کہ یہ کام انتہائی پیچیدہ حالات میں کیا گیا، اور جنگ بندی کے معاہدے کے تحت تمام زندہ قیدی اور لاشیں بغیر کسی تاخیر کے جلد از جلد واپس کی گئی ہیں۔
حماس نے قیدیوں اور اسرائیلی لاشیں فوری طور پر حوالے کر دی
2 ماہ قبل