وا شنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اسرائیل کی مکمل حمایت جاری رکھے گا اور دونوں رہنما کئی اہم معاملات پر ہم خیال ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ حماس کی جانب سے ہتھیار چھوڑنے پر آمادگی ظاہر کی گئی ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایسا نہ ہوا تو اس کے نتائج کی تمام تر ذمہ داری حماس پر عائد ہوگی۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ حماس کے پاس زیادہ وقت نہیں اور اگر اس نے ہتھیار نہ ڈالے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ٹرمپ نے غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر حالات سازگار ہوئے تو وہاں کے لاکھوں افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ سے متعلق اپنی ذمہ داریاں پوری کر دی ہیں اور امریکہ خطے میں صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔
حماس ہتھیار چھوڑنے کا وعدہ پورا کرے، ورنہ نتائج کی ذمہ دار خود ہوگی: ٹرمپ
3 ماہ قبل