ترکیہ خبر

امریکی نائب صدر کے قافلے کے قریب فائرنگ، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی

امریکی نائب صدر کے قافلے کے قریب فائرنگ، سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی سکیورٹی پر مامور امریکی سیکرٹ سروس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے بعد سکیورٹی نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پا لیا۔امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر کے قافلے کے گزرنے کے کچھ ہی دیر بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ سیکرٹ سروس اہلکاروں نے ایک مشتبہ مسلح شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، جبکہ ایک حملہ آور ہلاک ہو گیا۔واقعہ واشنگٹن یادگار کے قریب پیش آیا، جس کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر سخت حفاظتی اقدامات کے تحت لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔حکام کے مطابق فائرنگ اس وقت ہوئی جب ایک مشکوک شخص نے اہلکاروں کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی اور بعد ازاں ہتھیار نکال کر فائرنگ شروع کر دی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی۔ اس دوران ایک کم عمر راہگیر بھی معمولی زخمی ہوا۔امریکی سیکرٹ سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو کوئن کا کہنا ہے کہ بظاہر نائب صدر اس واقعے کا ہدف نہیں تھے، اور تحقیقات کے بعد ہی اس کے محرکات واضح ہوں گے۔