حکومت کاحسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلان

2 ماہ قبل
حکومت کاحسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلان

کراچی( ترکیہ خبر) وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب واقع زیارت حسن شاہ جزیرے کو جدید ایکو ٹورازم حب میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق زیارت حسن شاہ آئی لینڈ کو ماحولیاتی لحاظ سے محفوظ، جدید اور عالمی معیار کے سیاحتی مرکز کی شکل دی جائے گی۔ منصوبے میں ایکو فرینڈلی، سپورٹس اور لائف اسٹائل ٹورازم پر مبنی جامع سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی دلچسپی بڑھائی جا سکے۔ ابتدائی طور پر اس منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت آنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے، جبکہ مستقبل میں سرمایہ کاری اربوں روپے تک متوقع ہے۔محمد جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ جزیرہ زمینی راستے کے ذریعے کراچی کے یسٹرن زون سے منسلک ہوگا، جس سے رسائی آسان ہو جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان کی ساحلی پٹی کو معاشی ترقی کا مرکز بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔وفاقی وزیر کے مطابق زیارت حسن شاہ جزیرہ بلیو اکانومی کی ایک نئی مثال بنے گا، جو نہ صرف سیاحت کو فروغ دے گا بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی فراہم کرے گا۔