حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار، پی ٹی آئی کی ہڑتال عوام میں ناکام ہوگی:رانا ثنا اللہ

3 ماہ قبل
حکومت ڈائیلاگ کے لیے تیار، پی ٹی آئی کی ہڑتال عوام میں ناکام ہوگی:رانا ثنا اللہ

لاہور( ترکیہ خبر) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور اور سینیٹر رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ اور جمہوریت کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر پہلے بھی متعدد مواقع پر واضح کر چکے ہیں کہ فوج کا مینڈیٹ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کرنا نہیں بلکہ یہ کام سیاسی جماعتوں کا ہے۔انہوں نے کہا، "حکومت اپوزیشن کے ساتھ ڈائیلاگ پر تیار ہے، اب پی ٹی آئی کی صوابدید ہے کہ وہ مذاکرات کرتی ہے یا نہیں۔ بانی پی ٹی آئی سٹریٹ موومنٹ چاہتے ہیں، مذاکرات نہیں۔"رانا ثنا اللہ نے پی ٹی آئی کی ہڑتال اور 9 مئی کے ایجنڈے پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام اس ہڑتال کو مسترد کریں گے اور کے پی حکومت کا افغانستان کے حوالے سے مقف غیر ذمہ دارانہ اور قومی مفادات کے خلاف ہے۔