اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام میں ممکنہ تبدیلیوں کے لیے مشاورت شروع کر دی ہے، تاکہ ملکی معیشت میں استحکام اور ترقی کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے معاشی گروتھ بڑھانے، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور پاور ٹیرف میں کمی سمیت بیروزگاری اور غربت میں کمی کے لیے مختلف تجاویز تیار کر لی ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف سے پرائمری بیلنس اور صوبائی بجٹ سرپلس کے اہداف میں ریلیف کی درخواست کرے گی، جس سے مالیاتی گنجائش پیدا ہو کر معیشت کے اہم شعبے مضبوط ہوں گے۔وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ریلیف اور گروتھ کے حوالے سے مکمل تجاویز بھی بھجوا دی ہیں۔ حکومتی حکمت عملی کا مقصد آئی ایم ایف پروگرام کے تحت معیشت کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنا اور عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔
حکومت نے آئی ایم ایف سے ریلیف اور معیشت مضبوط کرنے کی تجاویز تیار کر لیں
2 ماہ قبل