اسلام آباد( پاکستان خبر)سابق سینیٹر مشاہد حسین سید کی جانب سے آنے والی خبروں کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ترکیہ آنے کی دعوت دی، تاہم وفاقی حکومت نے اس کی تردید کر دی ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ایسی کوئی بات موجود نہیں اور عمران خان خود بھی پاکستان سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں ہیں۔قبل ازیں مشاہد حسین سید نے کہا تھا کہ ترک صدر کی طرف سے یہ پیشکش بڑے مسائل حل کرنے کے تناظر میں کی گئی، اور دہشت گردی اور معیشت کی بحالی کے لیے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں کوئی چیز ناممکن نہیں، اور نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی ہوا تھا لیکن کچھ دوستوں نے اسے سبوتاژ کر دیا۔
حکومت نے ترک صدر کی عمران خان کو دعوت کی خبروں کی تردید کر دی
2 ماہ قبل