اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے نئے سال پر عوام کو ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، اور یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے امکانات ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باعث اگلے پندرہ روز کے لیے پٹرول اور دیگر تیل کی مصنوعات سستی ہونے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔متوقع کمی کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10.60 روپے فی لٹر کمی ہو سکتی ہے، جس سے قیمت موجودہ 263.45 روپے سے کم ہو کر تقریبا 252.85 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 265.65 روپے سے گر کر 257.06 روپے فی لٹر متوقع ہے۔اسی طرح مٹی کا تیل 8.92 روپے فی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے فی لٹر کمی کی توقع ہے، جس سے قیمت 180.54 روپے سے کم ہو کر تقریبا 171.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ کمی عوامی سہولت اور مہنگائی کم کرنے کے اقدامات کا حصہ ہے اور اس پر حتمی منظوری جلد دی جا سکتی ہے۔
نئے سال پر خوشخبری: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع
3 ماہ قبل