ترکیہ خبر

جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے: امریکی وزیر خزانہ

جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے: امریکی وزیر خزانہ

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ جنگ کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی متوقع ہے۔ایک بیان میں انہوں نے پیشگوئی کی کہ مستقبل میں تیل کی قیمتیں کم سطح پر آ سکتی ہیں اور مارکیٹ میں مسلسل کمی کا رجحان دیکھا جائے گا۔سکاٹ بیسنٹ کے مطابق آبنائے ہرمز سے مزید جہاز گزرتے دیکھے جائیں گے تو حیرت نہیں ہونی چاہیے، تاہم ان کا کہنا تھا کہ ایران کو جہازوں سے ٹول وصول کرنے کی کوششوں سے زیادہ فائدہ حاصل نہیں ہو رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی چین کے ساتھ آئندہ ملاقات میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں، جبکہ امریکہ کی توانائی برآمدات اس وقت بلند سطح پر ہیں اور عالمی منڈی میں اس کی پوزیشن مضبوط ہو رہی ہے۔وزیر خزانہ کے مطابق امریکی توانائی برآمدات میں اصل رکاوٹ صرف انفراسٹرکچر کی کمی ہے، اور مجموعی طور پر امریکہ توانائی کی عالمی منڈیوں میں ایک بڑا فاتح بن کر ابھر رہا ہے۔