برلن( مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر نے متحدہ عرب امارات پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے خطے کے شراکت داروں سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے اور خطے اور دنیا کو یرغمال بنانے کی پالیسی ترک کرنی ہوگی۔جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کسی صورت قابل قبول نہیں اور اسے فوری طور پر ختم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے واضح کیا کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور خطے میں شراکت داروں کے خلاف مزید دھمکیاں اور حملے ناقابلِ قبول ہیں۔
جرمنی کی یو اے ای پر حملے کی مذمت، ایران سے مذاکرات کی میز پر واپسی کا مطالبہ
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں