جارجیا: تربیتی طیارہ ہنگامی لینڈنگ میں کئی گاڑیوں سے ٹکرایا

1 ماہ قبل
جارجیا: تربیتی طیارہ ہنگامی لینڈنگ میں کئی گاڑیوں سے ٹکرایا

وا شنگٹن( مانیٹر نگ ڈیسک)امریکا کی ریاست جارجیا میں ایک تربیتی چھوٹا طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران مصروف شاہراہ پر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ حادثے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ پیر کو شہر گینزویل میں پیش آیا۔ سنگل انجن والے تربیتی طیارے میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی تھی، جس کے بعد پائلٹ نے ہنگامی طور پر سڑک پر لینڈنگ کی کوشش کی۔ طیارے میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ وہ واپس ہوائی اڈے تک پہنچ پاتا۔عینی شاہدین اور وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ سڑک پر لینڈ ہونے کے بعد متعدد گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔ پولیس کے مطابق طیارے کا دایاں بازو ایک گاڑی سے ٹکرایا، جس سے فیول ٹینک الگ ہو گیا، اور طیارہ مزید دو گاڑیوں سے جا ٹکرایا۔حادثے میں ملوث افراد کو معمولی چوٹیں آئیں، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے بعد متاثرہ شاہراہ عارضی طور پر بند کر دی گئی، جس سے طویل ٹریفک جام پیدا ہوا۔