جنیوا مذاکرات: ایران اور امریکا ممکنہ معاہدے کے لیے رہنما اصولوں پر متفق

1 ماہ قبل
جنیوا مذاکرات: ایران اور امریکا ممکنہ معاہدے کے لیے رہنما اصولوں پر متفق

تہران( مانیٹرنک ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ حالیہ مذاکرات میں دونوں فریقین ممکنہ معاہدے کی راہ ہموار کرنے کے لیے چند رہنما اصولوں پر وسیع اتفاق کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام سے متعلق بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں تقریباً چار گھنٹے جاری رہا۔ مذاکرات اومان کے سفیر کی جنیوا میں واقع رہائش گاہ پر ہوئے، جہاں دونوں ممالک کے وفود نے اومانی ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ کیا۔عباس عراقچی نے سرکاری ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ ہم رہنما اصولوں کے ایک مجموعے پر وسیع اتفاق تک پہنچ گئے ہیں، جس کی بنیاد پر ممکنہ معاہدے کے متن پر کام شروع کیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ تیسرے دور کی بات چیت کی تاریخ ابھی طے نہیں ہوئی، کیونکہ دونوں جانب پہلے مجوزہ مسودات تیار کریں گے اور پھر ان کے تبادلے کے بعد اگلی ملاقات کا وقت مقرر کیا جائے گا۔