ترکیہ خبر

آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے فرانس اور برطانیہ متحرک، اہم عالمی اجلاس طلب

آبنائے ہرمز کی بحالی کیلئے فرانس اور برطانیہ متحرک، اہم عالمی اجلاس طلب

پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک) فرانس اور برطانیہ نے آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کی بحالی کے لیے جمعہ کے روز ایک اہم ویڈیو کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاؤننگ سٹریٹ اور فرانسیسی صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس کانفرنس کی مشترکہ صدارت فرانسیسی صدر اور برطانوی وزیراعظم کریں گے۔بیان کے مطابق اجلاس میں ان ممالک کو مدعو کیا گیا ہے جو اس اہم آبی گزرگاہ میں دفاعی اور کثیرالجہتی مشن میں شرکت کے خواہاں ہیں تاکہ بحری راستے کو محفوظ اور فعال بنایا جا سکے۔حکام کا کہنا ہے کہ کانفرنس سے قبل آج سینئر سفارتکاروں کے درمیان رابطے کیے جائیں گے تاکہ اجلاس کے ایجنڈے اور حکمت عملی کو حتمی شکل دی جا سکے۔تجزیہ کاروں کے مطابق یہ پیش رفت خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں عالمی سطح پر بحری سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔