آذر بائیجان( سپورٹس ڈیسک)پیسٹن اور ہورنیٹس کے درمیان ہونے والے میچ میں چار کھلاڑی گراؤنڈ سے خارج کر دیے گئے۔ ڈٹروئٹ پیسٹس نے چارلٹ ہورنیٹس کو 110-104 سے شکست دی۔چار کھلاڑیوں میں چارلٹ کے موسا ڈائبٹے اور مائلز بریجز، جبکہ ڈٹروئٹ کے جیلن ڈورن اور اسحاق سٹیورٹ شامل تھے، جو تیسرے کوارٹر میں ہونے والے جھگڑے کے بعد نکالے گئے۔ بعد ازاں ہورنیٹس کے ہیڈ کوچ چارلس لی بھی چوتھے کوارٹر میں کسی فیصلے پر بحث کے دوران نکالے گئے۔جھگڑا اس وقت شروع ہوا جب ڈورن نے باسکٹ کی طرف بڑھتے ہوئے ڈائبٹے کی طرف سے فاؤل برداشت کیا۔ دونوں کھلاڑیوں میں تلخ کلامی اور دھکیل جھکڑ شروع ہو گئی، جو بعد میں دیگر کھلاڑیوں تک پھیل گئی۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے حکام اور سیکیورٹی کو مداخلت کرنی پڑی۔