اسلام آباد( ترکیہ خبر) پاکستان کے دفتر خارجہ نے میڈیا میں گردش کرنے والی خبروں کو جعلی، قیاس آرائیوں اور غیر مصدقہ معلومات قرار دے دیا ہے۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ مختلف میڈیا ادارے پاکستان سے متعلق غیر مصدقہ معلومات اور افواہیں نشر کر رہے ہیں، جس پر وضاحت کے لیے متعدد کالز موصول ہو رہی ہیں۔ترجمان کے مطابق سفارت کاری اور مذاکرات کا عمل رازداری اور احتیاط کا متقاضی ہوتا ہے، اس لیے حساس معاملات پر غیر ضروری قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی پیش رفت یا فیصلے کے حوالے سے صرف سرکاری اعلامیوں کا انتظار کیا جائے اور غیر مصدقہ اطلاعات نشر کرنے میں احتیاط برتی جائے۔