غزہ( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں انسانی بحران کے پیش نظر دنیا کے دس ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے فوری اور بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا۔بیان میں کینیڈا، برطانیہ اور دیگر ممالک نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرد موسم اور مسلسل بارشوں نے لاکھوں بے گھر افراد، بچوں، خواتین اور بزرگوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔وزرائے خارجہ کے مطابق غزہ میں تقریبا 13 لاکھ افراد کو فوری پناہ کی ضرورت ہے جبکہ 16 لاکھ سے زائد افراد غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں۔بیان میں تمام رفاہی اور امدادی گزرگاہیں کھولنے اور امدادی سامان کی ترسیل میں فوری اضافے کا مطالبہ بھی کیا گیا، تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
غزہ کیلئے10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے امداد کی رکاوٹیں ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا
3 ماہ قبل