غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باضابطہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو گی

1 ماہ قبل
غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باضابطہ میٹنگ واشنگٹن میں ہو گی

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ بورڈ آف پیس کی پہلی باضابطہ میٹنگ 19 فروری کو امریکا میں منعقد ہو گی، جس کے لیے بورڈ کے اراکین کو دعوت نامے بھیج دیے گئے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن میں یو ایس انسٹیٹیوٹ آف پیس میں بورڈ ممبران اور غزہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین کی میزبانی کریں گے۔غزہ بورڈ آف پیس میں اب تک 25 ممالک شمولیت اختیار کر چکے ہیں، جبکہ صدر ٹرمپ بورڈ کے چیئرمین ہیں۔