ترکیہ خبر

آذربائیجان اور تھائی لینڈ کے درمیان پہلی قونصلر مشاورت کا انعقاد

آذربائیجان اور تھائی لینڈ کے درمیان پہلی قونصلر مشاورت کا انعقاد

باکو ( ترکیہ خبر) آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ اور تھائی لینڈ کی وزارتِ خارجہ کے درمیان پہلی قونصلر مشاورت کا انعقاد کیا گیا۔آذربائیجان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ اجلاس 11 جون کو منعقد ہوا، جس میں دونوں ممالک کے قونصلر امور سے متعلق وفود نے شرکت کی۔مذاکرات میں آذربائیجان کی جانب سے قونصلر شعبے کے سربراہ ایمل سفروف جبکہ تھائی لینڈ کی جانب سے قونصلر امور کے ڈائریکٹر جنرل مونگکورن پراتومکایو نے وفود کی قیادت کی۔اجلاس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان قونصلر تعاون کی موجودہ صورتحال اور مستقبل کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔فریقین نے دوطرفہ قانونی و معاہداتی فریم ورک کو وسعت دینے، نئے تعاون کے طریقہ کار تشکیل دینے اور ادارہ جاتی بنیادوں کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔مزید کہا گیا کہ یہ مشاورت دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور قونصلر تعلقات کو مزید مؤثر اور منظم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔